جمشید اقبال چیمہ کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

07:57 PM, 30 Oct, 2021

لاہور : این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر دونوں نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید اور سینیٹر اعجاز چودھری نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اعجاز چودھری کا  کہنا تھا کہ ہم میدان سے نہیں بھاگیں گے۔ تمام کارکن الیکشن کی تیاری کریں ۔ 

پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کوئی قانون الیکشن لڑنے کا حق واپس نہیں لیتا یہ غلطی نادرا یا الیکشن کمیشن کی ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں پیر کے روز اپیل دائر کرینگے۔

 جمشید چیمہ کہتے ہیں ہمیں الیکشن لڑنے کی اجازت عدالت سے ملے گی ۔ غلطی ہم سے بھی ہوئی کاغذات چیک نہ کرسکے لیکن اصل ذمہ داری تو نادرا یا الیکشن کمیشن کی ووٹر کیسے دوسرے حلقے منتقل ہوا۔

مزیدخبریں