آسٹریلیا کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 126 رنز کا ہدف

07:40 PM, 30 Oct, 2021

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ انگلینڈ کے خلاف مشکلات کا شکار  رہی  اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ کا ٹاس انگلش کپتان اون مورگن نے جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 7 رنز پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے۔ 8 رنز پر سمتھ بھی چلتے بنے ۔ 15 رنز پر میکسویل آؤٹ ہوئے اور 21 رنز پر سٹوئنس پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد یکے بعد دیگرے آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ایرون فنچ کے علاوہ کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے تین ، کرس ووکس اور ٹی ملز نے دو دو ،لیونگ سٹون اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

آسٹریلیا نے مچل مارش کی جگہ ایشٹن آگار کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ نے اپنے دونوں ابتدائی میچ میں فتح حاصل کررکھی ہے اور دونوں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں