وزیر اعظم کی علما سے ملاقات کے بعد ’’کالعدم ٹی ایل پی ‘‘کی طرف سے اہم بیان جاری کر دیا گیا 

06:09 PM, 30 Oct, 2021

لاہور :وزیر اعظم عمران خان کی علماو مشائخ سے ملاقات کے بعد کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکومت خوف کی فضا قائم کرنے سے گریز کرے ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں اور یقین دلاتے ہیں خلاف ورزی نہیں کرینگے ۔

ترجمان کالعدم ٹی ایل پی نے تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے ہمیں وزیر آباد ٹھہرنے کی درخواست کی جس پر ہم اپنی بات پر قائم ہیں لیکن اس تمام کے باوجود حکومت ہمارے کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے ۔

جاری بیان میں ترجمان ٹی ایل پی نے کہاحکومت نے آج تحریک لبیک کو وزیرآباد تک محدود رہنے کی درخواست کی ہے،انہوں نے کہا ہم یقین دلاتے ہیں ہمارے کارکنان آگے نہیں بڑھیں گے، مطالبات تک ہمارا قیام وزیرآباد میں ہوگا۔

حکومت نے کہا کہ مذاکرات تک شرکا وزیر آباد میں ٹھہریں تو پولیس کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرےگی ،دوسری طرف ترجمان ٹی ایل پی کا کہناتھاحکومت مذاکرات کے بعد آپریشن کرنا چاہتی ہے جس کے نتائج مثبت نہیں ہوں گے۔حکومت پہلے اور دوسرے دور کے مذاکرات کے درمیان ہونے والی گفتگو پر قائم رہے۔

مزیدخبریں