محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی 

05:51 PM, 30 Oct, 2021

لاہور :محکمہ موسمیات نے موسم سرما کے آتے ہی بارشوں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور آئندہ چند روز کے دوران بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پاکستان میں موسم تبدیل اور سردیوں کا آغاز ہو چکا تاہم ملک کے متعد د شہروں میں موسم خشک رہنے کی وجہ سے آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں