شارجہ : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں شامل جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف آخری اوورز میں پورا کرلیا۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے ۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بلیک لائیو میٹرز کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔