اسلام آباد : سری نگر سے شارجہ جانے والی بھارتی کمرشل پروازوں کے بعد بھارتی وزیر اعظم کے زیر استعمال طیارہ بھی گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود سے گزر گیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی متعلقہ اتھارٹی نے اجازت دی تھی ۔۔ بھارتی وزیر اعظم کا جہاز بوئنگ 777 تھری ہنڈرڈ ای آر کے 7066 بہاولپور کی پاکستانی ایئر سپیس سے ہوتا ہوا تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی کیلئے محو پرواز رہا۔
جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نیو دہلی سے ٹیک آف کیا تھا،وزیر اعظم مودی بھی جہاز میں آن بورڈ تھے۔بھارتی وزیر اعظم اپنےدورہ کے اختتام اور واپسی پر بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر نیو دہلی جائیں گے ۔