ممبئی: بھارت میں سکول کے پرنسپل نے کم عمر طالبعلم کو عمارت سے الٹکا لٹکا دیا ، تصویر وائرل ہونے پر استاد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک نجی سکول کے پرنسپل نے ایک کم عمر بچے کو سزا کے طورپر سکول کی بلڈنگ سے الٹا نیچے لٹکا دیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں سکول میں ایک کم عمر بچے کو سزا کے طورپر سکول کی بلڈنگ سے نیچے الٹا لٹکا دیا ۔
واقعہ کی تصویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے کارروائی کرکے سکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سکول کا پرنسپل اور دیگر ٹیچرز بریک ٹائم میں کھانا کھا رہے تھے کہ بچوں کے شور کی وجہ سے انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔
سکول پرنسپل نے بچے کو سبق سکھانے کے لئے سزا دینے کا سوچا اور باہر نکل کر دیکھا تو ایک بچے کو مسلسل شور کرتا دیکھ کر پہلے اس کو ڈانٹا اور پھر سکول پرنسپل نے بچے کو ٹانگ سے پکڑ کر چھت سے الٹا لٹکا دیا ۔ طالب علم کے چیخنے اور معافی مانگنے کے بعد پرنسپل نے واپس اُسے اوپر کھینچ لیا ۔
پولیس نے تصویر سوشل میڈیا پرو ائرل ہونے کے بعد پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔