کورونا وائرس کی دوسری لہر کا پھیلائو بڑھنا شروع، مزید 20 افراد انتقال کر گئے

09:48 AM, 30 Oct, 2020

اسلام آباد: کورونا کیسز میں یومیہ مسلسل ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 78 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 20 افراد کے انتقال کی خبر رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد اس موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہو گئی ہے۔

مریضوں میں حالیہ اضافے کے بعد اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کے 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 864 رہ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اکتوبر کے 29 روز میں گھروں میں 24 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔

صوبہ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 831، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 238، صوبہ خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 361، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 887، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 19 ہزار 594 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92، آزاد کشمیر میں 89، پنجاب میں 2 ہزار 354، سندھ میں 2 ہزار 620 اور خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 276 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 908 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 16 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے تھے۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے رحجان کے پیش نظر عوامی مقامات پر جانے والے افراد کے لیے فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ اب گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ یس او پیز خاص طور پر بازاروں، شاپنگ مال، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستوران وغیرہ میں چہرے پر ماسک پہننے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 80 فیصد بیماری پھیلی ہے اور ملک کے 11 شہروں میں اس کا رحجان مثبت ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدر آباد، میرپور، کراچی، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔

مزیدخبریں