مریم صفدر مسلم لیگ ن کو اپنے نام سے رجسٹرڈکرانا چاہتی ہیں، فیاض الحسن چوہان

04:58 PM, 30 Oct, 2020

لاہور: مریم صفدر مسلم لیگ ن کو اپنے نام سے رجسٹرڈکرانا چاہتی ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعویٰ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہابیگم صفدراعوان نے مسلم لیگ ن اپنے نام کرنے کیلئے وکلاسےمشاورت شروع کردی ہے۔آل شریف میں پھوٹ پڑچکی ہے۔شہبازشریف خاندان کا جاتی امراآنا جانا بند ہوچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ  آل شریف ملک کو کمزورکرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر نے  تین ارب  ڈالر سے پاکستان   مخالف ایجنڈا کیلئے لانچ کردیا  ۔ یہ بات پیپلزپارٹی کے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہی ہے ۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب ایک مذہبی تقریب کو سیاست کیلیے آپ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صاد ق نے باڈی لینگوئج کی بات کی اور وہ ریاست کو کمزور کرنا ہے؟

مزیدخبریں