پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی 

04:12 PM, 30 Oct, 2020

راولپنڈی: پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی .

281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 255 رنز ہی بنا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 جبکہ وہاب ریاض نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر 112 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 281 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل کے 71 رنز جبکہ امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی طرف سے مذاربانی اور چیشارو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ میں اتوار کے روز کھیلا جائیگا۔ 

مزیدخبریں