پشاور بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی 

04:06 PM, 30 Oct, 2020

پشاور  میں بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی بس کا یہ  حادثہ حیات آباد فور فیڈرروٹ پر پیش آیا ۔ 

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہناہے کہ گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی ، بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے ۔ 

قبل ازیں بی آر ٹی بس 38 روز آرام کے بعد آج پھر خراب ہوگئی تھی ۔ بی آرٹی بس حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کرلیاگیا ۔ 

ترجمان بی آر ٹی کا کہناتھاکہ کہ بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہوگئی تھی ۔ تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کرلیا گیا ۔ ترجمان کا کہناتھاکہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے ۔ 

واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس 38 روز بعد خرابی سے ایک روز قبل ہی بحال کی گئی تھی ۔ ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کا کہناتھاکہ بی آرٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک چلے گی ۔ جبکہ مرکزی رہداری پر ایکسپریس روٹ بھی بحال کردیاگیاہے ۔ 

مزیدخبریں