ٹرائل روم میں برہنہ تصاویر بنانے والا گرفتار

03:25 PM, 30 Oct, 2020

ابوظہبی : بزنس سنٹر کے ٹرائل روم میں نامعلوم  شخص  کو   برہنہ تصویر بنانا مہنگا پڑ گیا- مذکورہ  شخص نے فوجداری عدالت سے رجوع کرلیا تھا-  تاہم عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر 10،000 درہم کا جرمانہ کردیا ہے ۔ 

عرب خبر رساں ادارے الامارات الیوم کے مطابق برہنہ  تصویر بنانے والے شخص نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ دراصل میرا مقصد اس انسان کی تصویر بنانا نہ تھا جس کی تصویر حادثاتی طور  پر اس کے کیمرے میں بن گئی-

وہ سمجھ رہا تھا کہ اس کا فرینڈ ٹرائل روم میں گیا ہوا ہے- مزاق کے طور پر اس نے اپنا موبائل ٹرائل روم کے دروازے کے اوپر تصویر کے لیے رکھ دیا مگر اس وقت اس کا دوست وہاں نہیں بلکہ  کوئی اور شخص اپنے کپڑے چیک کررہا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن نے تصویر  لینے والے ملزم کی فائل فوجداری عدالت میں بھیجی تو عدالت نے  فرد جرم عائد کردی – شخص پر  الزام تھا کہ متعلقہ شخص نے ٹرائل روم کے دروازے کے اوپر متاثرہ شخص کو بے لباسی کی حالت میں دیکھنے کے لیے اپنا موبائل رکھ دیا تھا۔

ملزم نے عدالت کو قائل کرنے کی لاکھ  کوشش کی کہ جو کچھ ہوا وہ غلطی سے ہوا - تاہم عدالت نے اس کی غلطی اور کو مسترد کردیا- عدالت نے  موبائل ضبط کرلیاگیا-  جبکہ اپیل کورٹ نے بھی فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی۔

مزیدخبریں