وزیرا عظم عمران خان فیس بک پر فالو کیے جانے والے سیاستدانوں میں چوتھے نمبر پر 

11:05 AM, 30 Oct, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر  پر اس وقت چھائے ہوئے ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے  جس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں ،جنہیں فیس بک پر ایک کروڑ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق صدر باراک اوبامہ فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ہے ۔ 

فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاست دانوں میں دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں  جس کے فالورز کی تعداد چار کروڑ ہے ۔ 

تیسرے  نمبر  پر امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں  ،ان کے فیس بک فالوورز کی تعداد تین کروڑ ہے ۔ ان کے بعد اب وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر فالو کیے جانے والے چوتھے بڑے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ 

پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان ٹویٹر پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانےوالے سیاستدان ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد ہے ۔ 

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں عمران خان کو ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں 9 واں مقام حاصل تھا ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے آفیشل اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ جبکہ گزشتہ برس ہی ٹائم میگزین نے متاثر کن افراد کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق جس تیزی سے وزیراعظم عمران خان سوشل میڈٰیا پر تیزی سے فالوررز بڑھا رہے ہیں بہت جلد وہ تیسرے اور دوسرے مقام پر پہنچ جائیں گے ۔ 

مزیدخبریں