بیرون ملک سے آنے والے یکم نومبر سے عمرہ ادا کرسکیں گے ، سعودی عرب 

09:48 AM, 30 Oct, 2020

جدہ : سعودی عرب نے یکم نومبر سے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے 20 ہزار عازمین  کوعمرہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی ، جبکہ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام میں پنجگانہ نماز ادا کرسکیں گے ۔ 

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19،500 زائرین کو روضہ رسول صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی زیارت کا اجازت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ جو یکم نومبر سے گنبد خضریٰ کی زیارت سے فیضیاب ہوسکیں گے ۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے چار اکتوبر سے محدود پیمانے پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی تھی ۔ عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے بھی نئی سفری پالیسی کا اعلان کیا تھا ۔ سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو ہر حال میں یقینی بنائیں ۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس ضمن میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا ۔  

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔ 

مزیدخبریں