پاکستان اور کیوباکے مابین ویزہ کی شرط ختم، معاہد ے پر دستخط

01:28 PM, 30 Oct, 2019

اسلام آباد: پاکستان اور کیوبا دونوں ملکوں کے مابین ویزہ کی شرط کو جزوی طور پر ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ،معاہدے کا اطلاق صرف سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی منصب دارافراد پر ہوگا۔ 

پاکستان اور کیوبا دونوں ملکوں کے مابین ویزہ کی شرط کو جزوی طور پر ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت خارجہ میں ہوئی جس میں کیوبن نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری داخلہ میجر(ر) اعظم سلیمان جبکہ کیوبا کی طرف سے پاکستان میں تعینات کیوبن سفیر گیبریل کاپوتے نے دستخط کیے ، اس معاہدے کا اطلاق صرف سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی منصب دارافراد پر ہوگا۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی اس ویزہ معاہدے سے پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی،اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

مزیدخبریں