لاہور : معروف اداکارہ ریما خان کی بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مِس یونیور سسشمیتاسین کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے ششمیتا کے ساتھ دو تصویریں اپلوڈ کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراوں نے کسی فنڈ ریزنگ شو میں حصہ لیاتھا۔
ریما خان نے امریکہ میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہیں ان کی سسشمیتا سے ملاقات ہوئی تھی۔
اداکارہ نے سسشمیتا کے ساتھ ساتھ ایک اسپیشل بچے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی اپلوڈ کی۔ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہونے والی ریما خان مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔