لاہور:سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں نویں روز سابق وزیراعظم کی حالت بدستور خراب اور پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھا ﺅبھی برقرار ہے، مسوڑوں سے خون آنے پردانتوں کی فلنگ کرائی گئی۔
میڈیکل بورڈ نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے پر راضی نہیں، بورڈ چاہتا ہے کہ پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں رہنا چاہیے، نواز شریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال جا سکتے ہیں، میڈیکل بورڈ نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال جانے کی رائے نہیں دے گا۔
موجودہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کی بیماریوں کو بہتر سمجھ سکتا ہے، ہسپتال سے منتقلی کی صورت میں نئے ڈاکٹرز علاج کریں گے، نئے ڈاکٹرز نواز شریف کی بیماری کو سمجھنے میں وقت لگائے گا۔