لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد برطانیہ میں قبل از وقت اتنخاب کے عمل کو گرین سنگل دے دیا ہے ۔
برطانوی پارلیمنٹ میں قبل از وقت انتخابات کے حق میں 438ووٹ جبکہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے ۔ برطانیہ میں 12دسمبر کو عام انتخابات کروانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔دسمبر میں ہونے والے انتخابات برطانوی تاریخ میں 1923کےبعد پہلی بار ہورہے ہیں ۔اس بل کی ابھی لارڈز سے منظوری باقی ہے جس کے بعد یہ برطانوی قانون کا حصہ بن جائیگا۔
اس قانون کی منظوری کے بعد انتخابات کے لیے امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے صرف پانچ ہفتے ہی ملیں گے ۔برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کو اختیار ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں ۔ بورس جانسن کو امید ہے کہ قبل از وقت انتخابات بریگزٹ کے مسلے پر ان کے موقف کو مزید مضبوط کریں گے ۔