مسخروں کی حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی پروگرام نہیں، سعید غنی

11:02 PM, 30 Oct, 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ منگو اور مسخروں کی حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی پروگرام نہیں۔ وفاقی اور پنجاب کے وزراء کی روزی روٹی آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی سے مشروط ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ فواد چوہدری، شیخ رشید اور فیاض چوہان مسخرے بن گئے ہیں۔ فواد چوہدری گوئبلز کے جان نشین بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ریلوے ترقی کر چکی ہے مگر پاکستان میں شیخ رشید کی صورت میں ایک سڑا ہوا ٹرک ریل کو کھینچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ریلوے کے حادثے ہو رہے ہیں مگر شیخ رشید نہاری پائے کھانے میں مصروف ہیں۔ 

مزیدخبریں