نوازشریف اورشہبازشریف کا آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

04:55 PM, 30 Oct, 2018

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈرکے چیمبرمیں شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سعد رفیق، ایاز صادق، خواجہ آصف، حمزہ شہبازاورمریم اورنگزیب سمیت دیگررہنما شریک ہوئے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف اورشہبازشریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 31 اکتوبرکو بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے تاہم نوازشریف نے اے پی سی میں شرکت کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق کی قیادت میں ایازصادق، احسن اقبال، سعد رفیق اورخواجہ آصف شامل ہیں۔

اس سے قبل نوازشریف پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ نوازشریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں شہبازشریف نے استقبال کیا اورگلے لگایا۔ 

مزیدخبریں