خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں سمارٹ فونز، ٹیبلٹس کے استعمال پر پابندی عائد

03:36 PM, 30 Oct, 2018

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دوران ڈیوٹی سٹاف ایمرجنسی کے لیے عام موبائل فون استعمال کریں۔ محکمہ صحت کے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کو چیک رکھنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئں ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فونز کے استعمال سے مریضوں اور تیمارداروں کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں