میری آئندہ لڑائی مارچ میں ہو گی جسکی دعا کیلئے داتا دربار آیا ہوں:باکسر عامر خان

02:14 PM, 30 Oct, 2018

لاہور:پاکستان کے دورے پر آئے باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میری آئندہ لڑائی مارچ میں ہو گی،جسکی فتح کی دعا کے لئے میں داتا دربار حاضری کیلئے آیا ہوں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورہ پر پاکستان پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے آج داتا دربار پر حاضری دی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا کہ داتا دربار آ کر مجھے سکون ملتا ہے،دعا میرے لئے طاقت کا ذریعہ ہے اور میں یہاں آکر اپنی جیت اور طاقت کے لئے دعا کرتا ہوں۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آکر مجھے خوشی ہوتی ہے،یہا ں گزشتہ دس سالوں سے آرہا ہوں،میں اسلام آباد عمران خان سے ملاقات کے لئے جا رہا ہوں جبکہ عمران خان سے ملاقات میں باکسنگ اور تمام کھیلوں کے حوالے سے بات کروں گا۔

انٹرنیشنل سٹار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گھر کی لڑائی سے باہر کی لڑائی بہتر ہے۔خیال رہے کہ ورلڈ کلاس باکسر عامر خان کی واہگہ بارڈر انٹری نے پریڈ دیکھنے والوں کا جوش دوبالا کردیا اورپاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

پریڈ دیکھنے کے بعد جوش میں بولے کہ بھارت کا کوئی بھی باکسر انہیں ہرا نہیں سکتا،کھلا چیلنج دیدیا۔بعدازاں پاک رینجرز کی جانب سے عامر خان کو سووینئر پیش کیا گیا جبکہ عامر خان نے سیکٹر کمانڈر کو باکسنگ گلووز کا تحفہ بھیج دیا۔

مزیدخبریں