دیپکا کے والد نے بیٹی اور رنبیرکے تعلق پر خاموشی توڑ دی

دیپکا کے والد نے بیٹی اور رنبیرکے تعلق پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: Image by idiva.com

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون کے والد نے بیٹی اور رنبیر کپور کے افیئرز سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپکاپڈوکون اور ان کے والد پرکاش پڈوکون نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے کئی موضوعات پر بات چیت کی گئی جب کہ دیپکا اور رنبیر کے حوالے سے والد پرکاش نے کہا کہ ابتدا میں دیپکا اور رنبیر کی قربتوں کی افواہوں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم ان افواہوں کے عادی ہو چکے ہیں۔

پرکاش پڈوکون نے کہا کہ میڈیا میں نشر ہونے والی کچھ خبریں بے معنی اور سچ پر مبنی نہیں ہوتیں لیکن یہ سب اس پیشے کا حصہ ہیں کیوں کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ اچھا ہی ہو بلکہ منفی باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیپکا کے والد نے بتایا کہ والدین کے لئے بہت اہم بات ہے کہ وہ کسی چیز میں پسند اور جذبے کے فرق کو محسوس کر سکیں جب کہ دیپکا کو بیڈ منٹن کھیلنا پسند تھا لیکن اس کا جذبہ ماڈلنگ تھا اور وہ اس نے کر دکھایا۔