سابق لنکن کپتان ارجنارانا ٹنگا کو گرفتار کرلیا گیا

11:00 AM, 30 Oct, 2018

سابق لنکن کپتان ارجنارانا ٹنگا کو گرفتار کرلیا گیا

کولمبو:سری لنکا میں ہنگامی صورتحال کے بعد سابق لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں صدر سری سینا کی جانب سے وزیر اعظم کو برطرف کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی، گزشتہ روز سری لنکا میں برطرف کئے جانے والے وزیر پیٹرولیم ارجنا رانا ٹنگا کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر پٹرولیم رانا ٹنگا کی سرکاری دفتر آمد پر مظاہرین نے گھیراؤ کیا تو وزیر پٹرولیم کے گارڈ کی فائرنگ سے دو شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔


واضح رہے کہ رانا ٹنگا کو دو روز قبل صدر میتھری پالا نے وزیراعظم کی تعیناتی کے بعد کابینہ تحلیل ہونے پر گزشتہ روز برطرف کر دیا تھا۔


رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکانے1996میں عالمی کپ جیتے تھے۔

مزیدخبریں