نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے۔
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار بھارت کو کھلی چھوٹ کی مثال ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی جرائم کو واضح کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے مطالبے پر بدترین تشدد اور مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔