سیہون میں حادثہ، ایم پی اے پروین قائمخانی اور ڈرائیور زخمی

10:08 AM, 30 Oct, 2018

سیہون شریف : سندھ کے شہر سیہون میں انڈس ہائی وے پر لکی شاہ کے قریب پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میں ایم پی اے پروین بشیر قائم خانی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر لکی شاہ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثے میں کراچی سے سیہون آنے والی پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی پروین بشیر قائم خانی اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ایمبولنس سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

مزیدخبریں