جنوبی چین کے سمندر میں مصنوعی جزیرے بنانے کا عمل جاری رکھیں گے: چین

09:27 PM, 30 Oct, 2017

جنوبی چین کے سمندر میں مصنوعی جزیرے بنانے کا عمل جاری رکھیں گے: چین
جنوبی چین کے سمندر میں مصنوعی جزیرے بنانے کا عمل جاری رکھیں گے: چین
جنوبی چین کے سمندر میں مصنوعی جزیرے بنانے کا عمل جاری رکھیں گے: چین

بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں مصنوعی جزیرے بنائے جانے کا عمل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں مصنوعی ٹیلے اور جزیرے تعمیر کرنے کا بیجنگ کا عمل قانونی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران امریکہ کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں بڑی تعداد میں فوجی بھیجے جانے کے بعد سے چین نے اس سمندری علاقے میں مصنوعی جزیرے اور ایرپورٹ بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔چین نے علاقے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر بارہا خبردار کیا ہے

کہ امریکا کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں خطے کا امن تبا ہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں واقع بعض جزیروں کے بارے میں ملائیشیا، ویتنام، برونئی، چین، فلپائن اور تائیوان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں جبکہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اس سمندری علاقے کے امور میں مداخلت اور بحران کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں