داعش نے برطانوی شہزادےکے قتل کی دھمکی دے ڈالی

05:24 PM, 30 Oct, 2017

لندن :شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کے قتل کی دھمکی دے دی۔ انتہا پسند تنظیم نے شاہی خاندان کو پیغام میں 4 سالہ شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس کو قتل کی دھمکی دی۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کا اکلوتا بیٹا جارج اپنے والد ولیم آف کیمبرج اور دادا ولی عہد چارلس کے بعد تیسرا ولی عہد ہے۔ برطانوی سائبر سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کا ایک خفیہ پیغام پکڑا ہے جسے اس نے سماجی رابطوں کی موبائل فون ایپلی کیشن۔ٹیلی گراف۔ سے بھیجا تھا۔ داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کے قتل کی دھمکی دے دی

برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش شہزادے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔داعش نے ننھے شہزادے کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں لکھا کہ ”جلد اسکول جانا شروع کردیا۔  جب گولیوں کی گھن گرج میں جنگ ہوتی ہے تو ہمارے اندر بدلے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے“۔

مزیدخبریں