ارشد وہرا کا ڈپٹی میئر شپ کا عہدہ فی الحال نہ چھوڑنے کا فیصلہ

03:55 PM, 30 Oct, 2017

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ارشد وہرا نے پی ایس پی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ڈپٹی میئر شپ کا عہدہ فی الحال نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس پی کی اعلیٰ قیادت ارشد وہرا کے عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنماؤں کا خیال ہے کہ ارشد وہرا عہدے پر رہ کر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت پر دباؤ رکھ سکتے ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے گزشتہ روز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں