لاہور:قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کا پولی گراف ٹیسٹ لاہور میں 25 اکتوبر کو کروایا گیا، ملتان پولیس کے مطابق رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جسے جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب قندیل کے والدین کو تھانے بلا کر مفتی عبدالقوی کے روبرو بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں، ملزم عبدالقوی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا۔