نیویارک:ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ جسم کے کچھ حصوں پر مساج کرنے سے صرف 5 منٹ میں سر کے درد سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سر کے درد کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں ۔لیکن اب کسی دوائی اور ڈاکٹر پر جائے بغیرمائیگرین جیسے درد کو دور بگھایا جا سکتا ہے۔
مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کےلیے سر کے پچھلے حصے میں دو گڑھے محسوس ہوں گے، ان پر انگوٹھوں کی مدد سے دباؤ ڈالیے اور تقریباً 5 منٹ تک اسی حالت میں رہیے۔ اب یہاں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے سے سر کا درد دور ہو جائے گا ۔اس کے علاوہ اگر آپ کی آنکھوں کے اوپری حصے میں درد ہے تودونوں بھنوؤں کے درمیانی حصے پر 60 سیکنڈ تک دائرے کی شکل میں مساج کرنے سے درد میں فوری کمی واقعہ ہوتی ہے۔