ملینیا ٹرمپ بننے کیلئے خاتون کی نوسرجریاں!

01:04 PM, 30 Oct, 2017

میامی: امریکا کی بیالیس سالہ خاتون کو ملینیا ٹرمپ بننے کی ہم شکل بننے کیلئے خاتون کو اتنا شوق چڑھا کہ اس نے اپنے چہرے کی نو سرجریاں کر لیں جس پر ان کے 50ہزار ڈالر خرچ ہو گئے ۔ہیوسٹن شہر کے مشہور پلاسٹک سرجن فرینکلن روز سر کے بالوں سے لے کر آنکھوں کی پتلیوں، ناک اور ہونٹ سمیت پیر کی ایڑیوں تک سب کچھ ملینیا جیسا بنانے کے لیے پر عزم تھے۔خاتون نے کپڑے تک اپنی پسندیدی شخصیت جیسے خرید لیے ۔نویں اور آخری سرجری کے کئی دن بعد جب وہ پارٹی میں شریک ہوئیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیااور سیلفی لینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں خاتون اول کی طرح دکھائی دی جا سکتی ہوں۔

اس سے قبل مریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی مشابہہ اسرائیلی ماڈل میرا تزر منظر عام پر آئی، میرا کے میلانیا ٹرمپ سے شکل اور اور چہرے کے نقوش اس حد تک ملتے ہیں کوئی بھی دیکھے تو میلانیا ٹرمپ کا گماں ہوتا تھا۔میرا کسی بھی تقریب میں “ملانیا” کے طور پر شرکت کرنے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ لیتی ہے۔ماڈل کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں خاتون اول میلانیا کی طرح دیکھو ، لیکن جب فوٹو گرافر ایک دن میلانیا ٹرمپ کی طرح کے کپڑے پہنائے تو احساس ہوا۔

مزیدخبریں