اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا نے پھر مظاہرے شروع کر دیئے۔ طلباء کی بحالی کیلئے بلوچ کونسل کا احتجاج اٹھائیس ویں روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی طلباء نے اعلان کے باوجود طلباء کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے پر یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کروا دی ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا کر شٹل سروس مکمل طور پر روک دی ہے۔
بلوچ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اعلان کے باوجود ایک ہفتے میں طلباء کی بحالی کا نوٹی فیکشن جاری نہیں ہوا۔ نکالے گئے طلباء کی بحالی تک تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہونے دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ کونسل کے طلباء کو پختون کونسل کے طلباء کی بھی حمایت حاصل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری قائد اعظم یونیورسٹی کے گیٹ پرپہنچا دی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں