اسلامی ممالک میں ایران بازی لے گیا ،ایرانی میزائل تیار

12:08 PM, 30 Oct, 2017

تہران:اسلامی ممالک میں ایران بازی لے گیا ،ایرانی میزائل تیار،ایران نے امریکی دبائوقبول نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہو ئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کیلئے میزائل بنا رہے ہیں۔

ایران نے امریکی دبائو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

میزائلوں کی تیاری میں عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ہم میزائل بنا رہے تھے بنا رہے ہیں اور بناتے رہیں گے۔ ایرانی صدر کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران امریکا نیوکلیر پروگرام پر توثیق نہ کرنے کے بعد آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا ایران جوہری ڈیل کو بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں