افغانستان میں بدامنی سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، اعزاز چوہدری

11:50 AM, 30 Oct, 2017

نیویارک: نیو یارک میں امریکن پاکستانی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور امریکی کانگرس مین اینڈرو کارسن نے تقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب کو خوب رونق بخشی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدامنی سے سب سے زیادہ پاکستان نے نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

امریکی کانگریس مین اینڈرو کارسن نے کہا کہ پاکستانی افراد سیاست میں حصہ لے کر امریکی معاشرے میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں