محبت نے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کو موت کی گھاٹ اتار دیا

11:43 AM, 30 Oct, 2017

بہاولپور:محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کراسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا نے خودکشی کر لی۔اویس شیخ اور انوشہ مشتاق اسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم تھے ۔دوران تعلیم ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔والدین کو اپنی پسندیدگی سے آگاہ کیا ۔مگر ان کے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر ہوٹل شائن اسٹار کے ایک کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق انوشہ نےاپنی والدین کی عزت کے پیش نظر کورٹ میرج نہیں کی تھی لیکن دونوں طالب علم ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور آخرکار محبت کے جذبات کے ہاتھوں مجبور ہوکر انہوں نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


اویس شیخ اور انوشہ مشتاق نےاپنے والدین کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن ان کی ضد کے ہاتھوں مجبور ہو کر ہوٹل کے کمرے میں موت کو گلے لگا لیا۔

مزیدخبریں