ممبئی:’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘ کی اداکارہ سمونا چکرورتی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ شو’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘میں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کےباعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سموناان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں، بے تحاشہ کام نے کپل کی طرح ان کی صحت کوبھی متاثر کیا ہےاور وہ اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی بے ہوش ہوگئیں۔ سموناکی یہ حالت دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ گھبراگئے تاہم انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے ایک ساتھی اداکار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جس جگہ شوٹنگ کررہے ہیں وہاں نہ اے سی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات جس کی وجہ سے سمونا کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔
یاد رہے کہ کپل شرما بھی گرشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں اوران کا علاج چل رہا ہے۔کپل کے بعد ا" کپل شرما شو" میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سموناکی طبعیت ناساز ی کی خبریں منظر عام پر ہیں۔