"جلد ی تیار ہو جاؤ جان میں آرہا ہوں " ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ٹویٹس وائرل ہو گئیں

08:18 AM, 30 Oct, 2017

لاہور :میچ جیتنے کے بعد شعیب ملک کو موٹر سائیکل تحفے میں ملی تو ثانیہ مرزا کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،میا ں بیوی کے ٹوئیٹس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔تفصیل کے مطابق شعیب ملک کو مین آف دی سریز بننے پر موٹر سائیکل تحفے میں ملی تو ثانیہ مرزا کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کو پیغام دیا ”چلیں پھر اس پر؟ “

،شعیب ملک نے جواب دیا ،”جی جی ،جلدی سے تیار ہو جاﺅ جان میں آرہا ہوں “۔

اس کے بعد گراﺅنڈ سے ایک تصویر سامنے آئی جس میں شعیب ملک شاداب خان کو پیچھے بٹھا کر چکر لگا رہے ہیں ،اس پر ثانیہ مرز انے طنزیہ انداز میں کہا ”میر ی جگہ سیٹ پہلے ہی کسی نے لے لی ہے ،کوئی مسئلہ نہیں “

۔اس پر شعیب ملک نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ”نہیں نہیں ،میں نے اس کو گراﺅنڈ میں ہی اتار دیا ہے ،ایسا کوئی چکر نہیں ہے“

مزیدخبریں