مریم نواز کو چین کے 8 روزہ سرکاری دورے کی دعوت

مریم نواز کو چین کے 8 روزہ سرکاری دورے کی دعوت

اسلام آباد:چین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو 8 روزہ سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی ہے، جو ان کے سرکاری دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز ہوگا۔

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) کی سینٹرل کمیٹی کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کے مطابق مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔ اس دورے میں وہ بیجنگ، شنگھائی، اور گوانگ ڈونگ کے اہم مقامات کا دورہ کریں گی اور ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہوگا۔


دعوت نامے میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔


انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل، انڈسٹری، اسموگ، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
پنجاب اور چین کے نجی شعبے کے درمیان تجارتی اور کاروباری روابط پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کو چین کے ترقیاتی ماڈل، گورننس کے نظام، اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مریم نواز چین کے اہم حکومتی رہنماؤں اور کمیونسٹ پارٹی کے نمایاں قائدین سے ملاقات کریں گی، جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔

یہ دورہ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔