پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے مکمل تیار، محسن نقوی کا اعلان

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے مکمل تیار، محسن نقوی کا اعلان

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات پر بات کی۔

محسن نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور پاکستان آنے والی ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلوں کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں