عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کو بے نقاب کر دیا، فیک ویڈیوز کا انکشاف

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کو بے نقاب کر دیا، فیک ویڈیوز کا انکشاف

ٓلاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے فیک پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے فیک ویڈیوز اور جعلی پوسٹس عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی جانب سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ناکام بغاوت کے بعد عوام کو گمراہ کرنے کے لیے فیک ویڈیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا۔ انہوں نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جھوٹوں اور پروپیگنڈے کے لیے ان لوگوں کو آزادی حاصل نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں