مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج اورپی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے ردعمل

05:00 PM, 30 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

خان پور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں حالیہ واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے اور نہ ہی ملک میں کسی جماعت پر پابندی لگانے یا گورنر راج کے نفاذ کے حالات ہیں۔ ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے فیصلے کرے گا؟، اور ہم بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں