اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تین مرتبہ وفاقی حکومت پر حملہ کیا، مگر خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے ویڈیو بیانات دکھائے، جن میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پیسے دے کر احتجاج میں شامل کیا گیا تھا اور توڑ پھوڑ کی ہدایات دی گئی تھیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیانات میں تضاد سامنے آ رہا ہے، اور اگر ان کے پاس کسی شہری کی ہلاکت کا کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں۔