"گورنر راج سے بچنے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں":گورنر پنجاب کی خیبرپختونخوا حکومت کو تنبیہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے صوبے میں گورنر راج کی صورتحال پیدا ہو۔ پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے تشدد اور ماردھاڑ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، اور امن و امان کی صورتحال میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وفاقی دارالحکومت پر بار بار حملوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو احتجاج کی بجائے عوامی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے، اور وہ ایسی کوئی صورتحال پیدا نہ کرے جس سے گورنر راج کی نوبت آئے۔

مصنف کے بارے میں