ناران: وادی کاغان میں شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے سیاحوں کو ناران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ موسم کی شدت کے سبب ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
تاہم، سیاح شوگراں، بالاکوٹ اور دیگر قریبی سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔ حکام نے کہا کہ گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں، جنہیں برفباری سے کوئی مسئلہ نہیں۔