نیویارک: کرپٹو کرنسی کے ارب پتی تاجر جسٹن سن نے دنیا کا سب سے مہنگا آرٹ کیلا 62 ملین ڈالر میں خریدا اور پھر اسے کھا لیا۔ یہ کیلا اطالوی فنکار ماریزیو کیٹلان کا تخلیق کردہ ایک آرٹ پیس تھا جس میں ایک کیلا دیوار پر ٹیپ سے چپکایا گیا تھا۔ جسٹن سن نے نیویارک کے سوتھ بے نیلام گھر میں اس کی خریداری کے وقت چھ خریداروں سے زیادہ بولی لگا کر یہ کیلا خریدا تھا۔
یہ کیلا شاہ عالم نامی پھل فروش سے 97 روپے میں خریدا گیا تھا اور فنکار نے اس کی تخلیق کے بعد اسے دنیا کا سب سے مہنگا پھل قرار دیا تھا۔ جسٹن سن نے اس کیلے کو خریدنے کے بعد کہا کہ وہ مزید ایک لاکھ کیلے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر اس کے فوراً بعد اس کیلے کو کھا لیا۔