چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ لٹک گیا،آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ ملتوی 

12:47 PM, 30 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی۔ آئی سی سی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ آج کی متوقع بورڈ میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے سخت موقف کے پیش نظر مزید وقت کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے ہیں اور اس بات کو واضح کیا ہے کہ ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی ایک قابل عمل اور معقول فارمولا پیش کرتا ہے، تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، ورنہ موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں