پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے :علی ا مین گنڈاپور

12:16 PM, 30 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ڈی چوک میں شہید ہونے والے کارکنوں کا خون ضائع نہیں جائے گا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔

اپنے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فوج کو مظاہرے میں مداخلت کی اجازت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لیڈر جیل میں ہے، اور اس کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے نکلی کہ اس سے بڑا مارچ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔ وہ اپنے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

مزیدخبریں