پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 سال، بلاول بھٹو یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہوں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 سال، بلاول بھٹو یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہوں گے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام کے 57 برس مکمل کر لیے ہیں، اور پارٹی کے جیالے آج اپنے یوم تاسیس کو جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس اہم موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے۔

57 سال قبل، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے "روٹی، کپڑا اور مکان" کا نعرہ دے کر پارٹی کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا، خود منتخب وزیراعظم بنے اور ملک کو ایک نیا آئین دیا، لیکن آخرکار تختہ دار پر شہید ہو گئے۔

والد کی شہادت کے بعد پارٹی کی قیادت بے نظیر بھٹو شہید نے سنبھالی اور دو بار وزیراعظم بن کر ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے جنرل مشرف کے خلاف بھی آواز بلند کی اور دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پائی۔ اس وقت پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے کام کیا اور مسلم لیگ ن کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دی ہے۔ ان کے والد، آصف علی زرداری، اس وقت پاکستان کے صدر ہیں

مصنف کے بارے میں