گوگل کا صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

12:28 AM, 30 Nov, 2024

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے گوگل میپس سے لوکیشن ہسٹری خودکار طور پر ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، گوگل نے تصدیق کی ہے کہ اب صارفین کی لوکیشن ہسٹری تین ماہ کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ یہ اقدام یکم دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد گوگل میپس پر صرف تازہ تین ماہ کی لوکیشن ہسٹری محفوظ رہے گی، جبکہ پرانے ڈیٹا کو خودکار طور پر حذف کر دیا جائے گا۔


گوگل پہلے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ پر محفوظ کرتا تھا، تاہم 2023 میں یہ ڈیٹا صارفین کی ڈیوائس میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ صارفین اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ لوکیشن ڈیٹا کو اشتہارات اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے بعد گوگل نے یہ اہم فیصلہ کیا۔


گوگل نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ای میلز کے ذریعے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کی معلومات کا تحفظ اور پرائیویسی کو یقینی بنانا ہے۔


لوکیشن ہسٹری یکم دسمبر 2024 سے تین ماہ کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوگی۔
صرف تازہ ترین تین ماہ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔
پرانی ہسٹری خودکار نظام کے تحت حذف کر دی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور گوگل پر اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
 

مزیدخبریں